🍃💦🍃💦🍃💦🍃
*Manners of SAlah*
*=================*
✨✨✨✨✨✨✨
مائیں جب بچوں کو نماز سکھانا چاہتی ہیں تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔۔
*آج ہم دیکھتے ہیں ان کو کیسے handle کیا جائے-*❗❕
⚡بچوں کو نماز کے آداب میں لباس کا ٹھیک ہونا ضرور سکھائیں ۔۔۔
*بچوں کو بتائیں ایسے لباس میں نماز پڑھنی ہے جو پورا جسم cover کرے۔*👘
اور اگر ٹائٹ لباس ہے تو اوپر بڑی چادر لیں جو ٹائٹ حصوں کو ڈھانپ لے۔
⚡لڑکوں کی شرٹ بھی چھوٹی نہ ہو کہ کمر نظر آئے👕
*لڑکیوں کے بال نظر نہیں آنے چاہیں ۔۔*👨🚀
🤔اب مسئلہ یہ ہے کہ مائیں خود عبایا پہنے ہوتی ہیں ۔ساتھ بچوں کے لباس دیکھنے کے لائق ہوتے ہیں ۔اور مائیں کہتی ہیں یہی عمر ہے ان کی خواہشات کی ۔
🍃آٹھ سال تک بچے مکمل ماں کے کنٹرول میں ہوتے ہیں انہیں جو پہنایا جاتا ہے وہ پہنتے ہیں ۔۔۔جب ہم خود انہیں double standard دیتے ہیں کہ بیٹا کلاس میں یہ ڈریس پہن لو ۔۔اور شادی پر یہ پہن جانا تو غلطی ہماری ہوتی ہے ۔۔۔
*بچوں کو اچھا پہنائیں لیکن ان کے اندر حیا کو بھی بچپن سے پروان چڑھائیں ۔۔*
✨✨✨💧✨✨✨
🕌 *بچوں کو اذان کے آداب سکھائیں بلکہ خود رول ماڈل بنیں-*
جب اذان ہو رہی ہو بچے کو خاموش ہونے کا لیکچر دینے کی بجائے خود خاموش ہو جائیں ۔۔بچہ بات کرنا بھی چاہے تو اسے پتہ ہو ماں اذان کے لیے خاموش ہے
⚡ *لڑکوں کو اذان سکھائیں اور اس کا اجر بتا کر ترغیب دیں*
لڑکیوں کو بھی اذان یاد کروائیں وہ اپنے بھائیوں کو یاد کروا سکتی ہے یا بچوں کو
⚡ *بچوں کو وقت پر نماز پڑھنا سکھائیں ۔۔*
📚 *بچوں کو احادیث کے ذریعے ترغیب دیں کہ سستی سے منافق نماز پڑھتے ہیں*
⚡اس سے بچوں کے اندر مضبوط قوت ارادی پروان چڑھتی ہے۔ ان کو ہر کام وقت پر کرنے کی عادت پڑے گی
⚡ماؤں کو بھی چاہیے اپنے اندر مضبوط قوت ارادی پروان چڑھائیں کہ جو سوچیں اس پر فوراً عمل کر یں ۔۔
⚡ *بچوں کو نماز کے لئے اذان سے پہلے تیار کریں کہ بیٹا اتنے منٹ رہ گئے اذان میں آ جاؤ جلدی سے وضو کر لیں ۔۔*
⚡آج ہم سب سے پہلے اللہ کو نماز بھیجیں گے۔۔
ماں کو چاہیے جو بھی ہو سکون والی نماز پڑھے ۔یہی عادت بچوں میں منتقل ہو گی ۔۔
📖 *بچوں کو شوق دلائیں آیات اور احادیث کے ذریعے ۔۔*
بچوں کو دعا دیں ۔بیٹا جیسے آپ سکول میں سب سے آگے ہو ۔۔ایسے نماز بھی سب سے اچھی پڑھنے والے بنو۔۔
✨✨✨💧✨✨✨
*بچوں کو مسجد کی فضیلت اور آداب بتائیں ۔۔۔* 👇🏻👇🏻👇🏻
ان کو سات سال سے پہلے مسجد بھیجیں ۔
آداب سکھائیں ۔۔۔۔
🚶🏻 *پہلے دایاں پاؤں مسجد میں رکھتے ہیں*
*دعا پڑھتے ہیں*
*جوتے سائیڈ پہ اتارتے ہیں* 👞👟
🗣 *شور نہیں کرتے*🙌🏻
✨✨✨💧✨✨✨
*بچوں کو جمعہ کے آداب سکھائیں ۔*👇🏻👇🏻👇🏻
🛀 *غسل کرنا*
🎋 *مسواک کرنا*
💈 *خوشبو لگانا*
📖 *سورۃ الکہف پڑھنا*
📿 *بچوں کے سامنے زیادہ سے زیادہ درود پڑھیں*
*اللہ ہمیں اپنا فرائض اچھی طرح ادا کرنے کی توفیق دے۔۔۔* آمین
🕌مدینہ منورہ میں کوئی بچوں کی تربیت کا خاص مدرسہ نہیں تھا ۔
اس وقت کے باپ بھی گھر سے باہر تھے
اس وقت بھی بچوں کی تربیت کرنے والی اکیلی ماں تھی ۔۔
⚡ *انہوں نے تو جلیل القدر صحابہ کی پرورش کی۔*
*ذرا سوچئے ۔۔۔ہم کہاں غلطی کر رہے ہیں*❓
✨✨✨✨✨✨✨
🍃💦🍃💦🍃💦🍃
0 Comments